چونیاں لاپتہ ہونے والے بچوں میں سے آتھ سالہ فیضان کی لاش انڈسٹیریل سٹیٹ کے عقب سے مل گئی ہے اور اسی جگہ دو اور بچوں کی لاشوں  کی کھوپڑیا بھی ملی ہے خدشہ ہے کہ یہ دو لاشیں بھی انہیں دو بچوں کی ہیں جن کو تقریبا ایک ماہ 
سے لا پتہ ہوئے تھے





چونیاں میں بچھلے ڈاھائی ماہ میں لا پتہ ہونے والے بچوں کا معمہ حل ہو گیا کال شام میں آٹھ سالہ فیضان کے لا پتہ ہونے کےبعد پولیس انتظامیہ حرکت میں آگئی  ڈی پی او قصور عبد الغفار قیصرانی کی خصؤصی ہدائت پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی ایس پی نعیم ورک کی نگرانی میں سرچ اپریشن شروع کردیا تھا جو ساری رات جاری رہا بال آخر   اپریشن کے دوران چونیاں انڈیسٹریل اسٹیٹ کے عقب سے رات گم ہونے والابچے فیضان کی لاش کو برآمد کر لیا گیا ہے جس کی شناخت ہو چکی ہے اور اسی کے پاس سے دو مسخ شدہ لاشیں برامد ہوئی ہیں خدشہ ہے کہ یہ لاسیں محلہ غوثیہ اباد سے لاپتہ ہونے والے بچوں کی ہیں 
کریم سین پر فرانزک ٹیم موقع پر  پہنچ چکی ہیں شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں بچوں کا ڈی این اے لیا جا رہا ہے تا کہ مسخ شدہ لاشوں کا پتہ لگا کر ورثا کے حوالے کیا جا سکے 
ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی  کا کہنا ہے کہ ہم ملزمان کو تین دن کے اندر گرفتار کر کے کیفرے کردار تک پہنچائیں گے